عمران خان کی حکومت کو کورونا نے بچایا ہوا ہے،کورونا ختم ہوتے ہی حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا، اپوزیشن جماعتوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا ختم ہوتے ہی حکومت ہٹانے کی سرگرمیاں تیز کردیں گے، عمران خان کی حکومت کو کورونا نے بچایا ہوا ہے، دونوں جماعتیں حکومت کے ہٹانے کیلئے متفق ہیں، عید کے بعد اےپی سی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔ انہوں نے

پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 2 سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا۔بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے میڈیا کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بنایا۔ حکومتی اقدامات ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ یہ ملک 22 کروڑعوام کی امنگوں کے مطابق چلنے کیلئے بنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک عوامی امنگوں کے سوا کسی اور راستے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک کی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ حال کردیا ہے۔عوام کا معیارزندگی دن بدن نیچے آرہا ہے۔ لوگوں کیلئے بچوں کو تعلیم دینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی شدید داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا عوام کے امنگوں کی ترجمانی ہے۔ دونوں جماعتیں اس حکومت کے خاتمے کیلئے متفق ہیں۔ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کا حکومت سے نجات حاصل کرنے کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ عید کے بعد اےپی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ عمران خان کی حکومت کو کورونا نے بچایا ہوا ہے۔ کورونا کے ختم ہوتے ہی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گے۔ واضح رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close