عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو ق لیگ حکومتی امیدوار کی بجائے کس کی حمایت کرے گی؟ چوہدری برادران کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے امکانات نظر آنے کے بعد ق لیگ بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے، تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار جب سے وزیراعلیٰ پنجاب بنے ہیں تب سے ان کو ہٹائے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے ان خبروں نے زور پکڑ لیا ہے کہ عثمان بزدار جانے والے ہیں اور

پنجاب کا وزیراعلیٰ تبدیل کردیا جائے گا۔حکومت کئی بار ان خبروں کی تردید کرچکی ہے لیکن واقفانِ حال کا یہی دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار کے وزایرِ اعلیٰ ہاؤس میں دن گنے جاچکے ہیں اور وہ جانے والے ہیں۔ ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے امکانات نظر آنے کے بعد ق لیگ بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ اپنا میدوار دے گی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی صورت میں ق لیگ حکومتی امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی بلکہ اپنا امیدوار سامنے لائے گی۔ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس او پیز پرعملدر آمد کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی۔ لیکن اس سب کے باوجود بہت سے ذرائع سے یہ خبریں عام ہیں کہ عثمان بزدار کی وزارت جانے والی ہے اور پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ آئے گا۔ اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ عثمان بزدار جائیں گے تو انکی جگہ اگلا وزیراعلیٰ پاکستان تحریکِ انصاف سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ق سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close