غریبوں کا کوئی جینا نہیں کراچی میں ایک مرتبہ پھر آٹا مہنگا کردیا گیا، گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، چکی مالکان کا مؤقف

کراچی (پی این آئی)کراچی میں ایک مرتبہ پھر آٹا مہنگا کردیا گیا، گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، چکی مالکان کا مؤقف۔ شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر آٹا مہنگا کردیا گیا، فلورملز مالکان کا کہنا ہے گندم کے نرخوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان معاشی

حب کراچی میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فلور ملز ملکان نے 10 کلو گرام کی بوری قیمت میں بے تحاشا اضافہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 3، فائن آٹے کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافہ کیا گیا، چکی آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈھائی نمبر دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 570روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گندم کی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 5100 روپے ہوگئی ہے۔فلور ملز نے ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا جبکہ چکی ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت میں اضافے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔مل ملکان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گزشتہ ہفتے گندم فراہم نہیں کی گئی تھی، کراچی اجلاس میں چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close