اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 سال گذارنے والے اکلوتے ہاتھی “کاون” کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاری کر لی گئی، “کاون” یہاں کن مسائل کا شکار ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 سال گزارنے والے ہاتھی ‘کاوَن’ کو عدالتی حکم پر کمبوڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے کاوَن ہاتھی کو کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں

منتقل کیا جارہا ہے، کاون کو کمبوڈیا بھجوانا ہمارے لیے اداس کر دینے والا فیصلہ ہے مگر اُس کی صحت کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہاتھی کی عمر 36 سال ہے اور وہ ابھی سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگیا ہے، ایشیائی ہاتھیوں کی عمریں تقریباً 40 سے 45 سال کے درمیان ہوتی ہیں۔’ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ‘2015 میں بین الاقوامی درخواست پر 2 لاکھ افراد نے دستخط کیے تھے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ہاتھی کو کسی محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔’۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close