پشاور میں بی آر ٹی بس کی ٹکر سے ایک شہری زخمی ہو گیا، بی آر ٹی ابھی چلی نہیں تو ٹکر کیسے ہو گئی؟ لیکن یہ حقیقت ہے، تفصیل جانیئے

پشاور (پی این آئی)پشاور میں بی آر ٹی بس کی ٹکر سے ایک شہری زخمی ہو گیا، بی آر ٹی ابھی چلی نہیں تو ٹکر کیسے ہو گئی؟ لیکن یہ حقیقت ہے، تفصیل جانیئے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس سے ٹکرانے والا شخص جنگلا پھلانگ کر کوریڈور میں گھس آیا تھا جس کے باعث حادثہ رونما ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پشاور

میں بی آر ٹی کے چمکنی سٹیشن کے قریب ایک شخص بس کی ٹکر سے زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی شخص بی آر ٹی کوریڈور استعمال کر رہا تھا اور جنگلہ پھلانگ کر آیا تھا۔حکام کے مطابق بی آر ٹی بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی تھی کہ یہ حادثہ رونما ہو گیا۔ زخمی شخس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close