ٹیکسلا کی لڑکی عاصمہ نے لڑکا آکاش بن کر لڑکی نیہا سے شادی کی، عدالت نے دولہے آکاش سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ طلب کر لیا، فیصلہ میرے حق میں ہو گا، سوشل میڈیا میری زندگی اجیرن نہ کرے، آکاش کی گفتگو

ٹیکسلا(پی این آئی)عاصمہ سے آکاش بن کر نیہا سے شادی کے کیس میں عدالت نے دلہے آکاش کو میڈيکل کروا کر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔دلہن کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی نے جس سے نکاح کیا ہے وہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔ نکاح خواں کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے پر ہی نکاح پڑھایا تھا۔

دلہے آکاش کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے شدید ذہنی کرب کے شکار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت میں اس کیس کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق آکاش اور نیہا کی شادی سے پہلے منگنی بھی ہوئی، تب دونوں خاندان را ضی تھے، مگر سوشل میڈیا پر چرچا ہوا تو معاملہ بگڑ گیا۔آکاش کے مطابق پھر انہوں نے کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم دلہن نیہا کے والد تب بھی ساتھ تھے۔آکاش کا دعویٰ ہے عدالت اس کے حق میں فیصلہ کرے گی، درخواست صرف یہ ہے کہ غیر مصدقہ خبریں چلا کر ان کی زندگی اجیرن نہ کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close