سابق حکمرانوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے مینار کھڑے کیے، شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے، عثمان بزدار نے چھکا لگا دیا

لاہور(پی این آئی)سابق حکمرانوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے مینار کھڑے کیے، شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے، عثمان بزدار نے چھکا لگا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم امور پر مشاورت کرلی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزراء، بیورو کریسی کی پرفارمنس اور اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائے یا سازشی سیاست کرے، اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے مینار کھڑے کیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close