اسلام آباد(پی این آئی)میں نے کابینہ اجلاس میں ٹی وی فیس میں اضافے کی مخالفت کی تھی، آئین میں دہری شہریت والوں پر اسمبلی میں آنے پر پابندی ہے، یہ لوگ کیسے کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے اپنی ہی حکومت کو رگڑا لگا دیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی
ویژن (پی ٹی وی) کے پاس کوئی بزنس پلان نہیں ہے لیکن فیس بڑھادی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری کابینہ نہیں دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی فیس بڑھانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو مشکل صرف حکومت کی طرف سے ہے، پارلیمانی نظام میں غیرمنتخب لوگ فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوسکتے، فیصلہ سازی میں صرف منتخب لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ آئین کے تحت دہری شہریت والوں پر اسمبلی میں آنے پر پابندی ہے، دہری شہریت والے کیسے کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پہلا اسپیس مشن کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا،جبکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی منظور کرانے میں ایک سال لگ گیاہے، جہلم، اسلام آباد، ہری پور، کراچی لاہور میں سائنس ٹیکنالوجی پارکس بنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں