کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنف، ماہر تعلیم اور معاشی تجزیہ کار ڈیوڈ مارٹن ڈارسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنا بہت کم وقت کی بات ہے ،یہ ملک خطے میں ایسی جگہ پر واقع ہے کہ آنیوالے عشروں میں یہ عالمی معیشت میں
اہم اور فیصلہ کن تبدیلیاں لائے گا،پاکستان میں 30 سال سے کم عمرافراد کی تعداد 100 ملین ہے جو زندگی میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے پرجوش بھی۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی میں عالمی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی بینک اور مالیاتی کپنی مورگن سٹینلی کے چیف انویسٹمنٹ سٹریٹجسٹ ڈیوڈ مارسٹ نے کہا پاکستان کی آبادی آنیوالے دنوں میں اہم کردار ادا کریگی، پاکستان ایشیا کے ان نو ممالک میں شامل ہے جو آئندہ 35 سالوں میں چین کی طرح ابھریں گے اور یہ عالمی معیشت میں تاریخ ساز معاملہ ہوگا۔پاکستان کا نوجوان کاروباری طبقہ نہ صرف ملک بلکہ خطے کی معیشت میں بھی غیر معمولی تبدیلیاں لانے کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ افغانستان، ایران اور بھارت کی قربت کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا، در حقیقت پاکستان خطے کے اعتبار سے ایشیائی ممالک جیسا کہ ایران، بنگلہ دیش، ویتنام اور انڈونیشیا کے درمیان واقع ہے جو مستقبل میں عالمی معیشت میں اہم شراکت دار ہونگے ۔آج کے زمانے میں کاروباری اور تاجر خواتین عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان میں بھی کاروباری خواتین مثبت تبدیلیاں لائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں