لاہور(پی این آئی)آل پاکستان اسکولز ایسوسی شین نے اسکول کھولنے کی اپنی تاریخ کا اعلان کر دیا ، بچوں کی تعلیم کا مزید نقصان نہیں ہونے دیں گے، واضح کر دیا۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشنزنے ستمبر میں اسکولزکھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
کردیا۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنزنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اورچھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسزکم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔ہدایت خان نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گےتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اورانہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں