صحافی نے جب عمران خان سے کہا ، پاکستان کا تجربہ تو ناکام ہی ثابت ہوا کپتان نے پلٹ کر دیکھا اور کیا تاریخی جواب دیا تھا ؟ معروف صحافی کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) کانگریس کی تاریخ میں وہ واحد شخصیت ہیں جن کے نام پر ایک عمارت ممبئی میں بنائی گئی، جناح ہال۔ ان کی ایک ہی ترجیح تھی: مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ۔ نامور کالم نگارہارون الرشید اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ متحدہ ہندوستان میں اگر یہ ممکن ہوتا تو یقیناً وہ اس سے اتفاق کر لیتے۔ 1946ء میں تجویز کردہ اے بی سی فارمولہ آپ نے مان لیا تھا،

جس میں صوبوں کے اختیارات وسیع تھے۔ دس برس کے بعد الگ ہونے کا اختیار بھی۔ مسلم لیگ نہیں، اس فارمولے کو کانگریس نے مسترد کیا۔ جب وہ ایسا کر چکی تو اس عظیم النظیر مفکر نے بساط الٹ دی۔ پورے قد سے وہ کھڑے ہوئے اور پورے عزم سے اعلان کیا کہ پاکستان سے کم اب کوئی چیز قابل قبول نہیں۔ مرحوم مجید نظامی کے اخبار سے تعلق رکھنے والے ایک تجربہ کار اخبار نویس نے مایوسی کے عالم میں عمران خان سے کہا: پاکستان کا تجربہ تو ناکام ہی ثابت ہوا۔ کپتان نے پلٹ کر دیکھا اور یہ کہا:پاکستان اگر وجود میں نہ آتا تو برصغیر کبھی نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی کی زد میں رہتا۔ نظریۂ پاکستان کے حق میں دلائل پیش کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں۔ کشمیر، الٰہ آباد اور سال گزشتہ کے آخر میں دلّی کے مسلمانوں پر بی جے پی کے حملوں نے سب پہلو روشن کر دیئے ہیں۔ اس قدر واضح کہ اندھوں، احمقوں اور تعصبات کے مارے لوگوں کے سوا، ہر شخص دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے جواز کا قائل ہو چکا۔ بنی آدم اپنے مر جانے والوں کو دفن کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بندریا کا بچہ مر جائے تو اس کی ممتا کئی دن اسے اٹھائے پھرتی ہے۔ بندریا کو کون سمجھائے؟ انہیں کون سمجھائے، مغربی تہذیب کی یلغار سے جو

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close