ٹائیگر فورس کو اہم کردار دینے کا فیصلہ، عید کے فوری بعد ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا، ہر بڑی ذمہ داری میں ترجیح دی جائے گی، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)ٹائیگر فورس کو اہم کردار دینے کا فیصلہ، عید کے فوری بعد ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا، ہر بڑی ذمہ داری میں ترجیح دی جائے گی، تفصیل جانیئے، وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے ملاقات کی جس کے دوران عید کے فوری بعد “ٹائیگر فورس ڈے”

منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں ٹائیگر فورس سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جن میں ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو ملک بھر میں شجر کاری مہم میں شامل کرنے اور ممبران کی تعداد بڑھانے کیلئے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ بھی طے کیا گیا کہ نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے۔وزیراعظم بدھ کے روز نوجوانوں کےلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے جس میں نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی جائے گی۔بعد ازاں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کو اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران ذمہ داریاں زبردست انداز میں نبھائیں۔ شاندار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close