اسلام آباد(پی این آئی)شہبازشریف اور بلاول زرداری کو ایک دوسرے کا غم ہے، دونوں کی کہانی کرپشن کی ہے اور انہیں احتساب کا غم ہے، فیاض الحسن چوہان نے نئی کہانی چھیڑ دی، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سیاسی یتیمی کے دور سے گزرتے ہوئے شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ایک
دوسرے کا غم ہے، دونوں کی کہانی کرپشن کی ہے اور انہیں احتساب کا غم ہے۔شہباز شریف اور بلاول زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ’تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی‘ کے مصداق دونوں کے درمیان رابطے ہو رہے ہیں ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چالاکی اور موقع پرستی کی سیاست کرنے کے چکر میں ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بڑے بھائی اور بھتیجی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے شہباز شریف پر بلاول اعتبار کرنے سے ہچکچا رہے ہیں، منظور پاپڑ فروش جیسے کردار سامنے آنے پر اپوزیشن کے آپس میں رابطے بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کو جتنا غیر متحدہ اپوزیشن نے بدنام کیا ہے، شاید ہی کسی نے کیا ہو، شہباز شریف کی سیاست صرف خط بازی اور بیان بازی جبکہ بلاول کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میری شہباز شریف اور بلاول زرداری سے گزارش ہے کہ کورونا کے خلاف اور معاشی استحکام کی جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کے نتیجے میں کورونا کیسزکی تعداد کم ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں