کے ڈی اے کے سابق افسر نجم الزمان کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کردیا

کراچی(پی این آئی)کے ڈی اے کے سابق افسر نجم الزمان کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کردیا، سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان کی گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا، عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر لینڈ

کے ڈی اے نجم الزمان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ڈ سٹرکٹ آفیسر لینڈ کے ڈی اے نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد سے ضمانت حاصل کی نیب نے کراچی کے ایک ریفرنس میں نجم الزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ نجم الزمان کے چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری بھی جاری نہیں کیے تھے، نجم الزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔واضح رہے کہ نیب کے مطابق نجم الزمان پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close