خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی تبدیلی کی خبریں، گورنر نے خود ہی بیان جاری کر دیا، تمام صورتحال واضح ہو گئی

پشاور(پی این آئی):خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی تبدیلی کی خبریں، گورنر نے خود ہی بیان جاری کر دیا، تمام صورتحال واضح ہو گئی، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبائی گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا کہ گورنرکی تبدیلی کی خبرکسی چینل نہ ہی کسی اخبارمیں چھپی ہے ایسی خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 2 سے 3 بار وزیراعظم سےملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے کسی تبدیلی کا ذکرتک نہیں کیا۔گورنرشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہےایسی باتیں کون کررہاہےکس کےایماپر کر رہا ہے؟ ایسی منظم مہم میرے خلاف کون چلارہاہے؟گورنرشاہ فرمان نے کہا کہ جن کے مفادات کو مجھ سےنقصان پہنچا ہےوہی ایسی حرکت کر رہے ہیں، گورنر کی تبدیلی کی سوشل میڈیا پر خبریں چلائی گئیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close