کراچی کے لانڈھی پراسیسنگ زون کی تین فیکٹریوں میں آتشزدگی، متاثرہ 2 منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت گرنے سے دو زخمی مزدوروں کی حالت تشویش ناک، کروڑوں کا نقصان

کراچی(پی این آئی):کراچی کے لانڈھی پراسیسنگ زون کی تین فیکٹریوں میں آتشزدگی، متاثرہ 2 منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت گرنے سے دو زخمی مزدوروں کی حالت تشویش ناک، کروڑوں کا نقصان، کراچی کے لانڈھی پراسیسنگ زون کی تین فیکٹریوں میں آتشزدگی، ایک پر قابو پا لیا گیا۔ متاثرہ 2 منزلہ فیکٹری کی پہلی

منزل کی چھت گرنے سے دو زخمی مزدوروں کی حالت تشویش ناک، کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ شام کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گتے کی ایک فیکٹری میںِ آگ لگی تھی جس نے پلاسٹک اور کپڑے کی فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ تین فیکٹریوں میں سے پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ پر قابو پایا گیا۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارتیں کمزور پڑ گئیں۔متاثرہ عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے، مجموعی طور پر 15 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ کی نو گاڑیاں ایک اسنارکل، پاک بحریہ کی تین گاڑیاں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائربریگیڈ حکام کی جانب سے فیکٹری کی دیواروں کو گرا کر آگ بجھائی جا رہی ہے۔ آگ کی شدت تاحال کم نہ ہوسکی۔ گتے کی دو منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت بھی گر گئی۔ متاثرہ فیکٹری میں پھنسے دو مزدوروں کو نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا خام مال اور دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close