انا للہ و انا الیہ راجعون، عدلیہ، قانون انصاف کے شعبے کی اہم شخصیت کا انتقال، عدلیہ اور قانون کے شعبے میں سوگ منایا جانے لگا

راولپنڈی(پی این آئی)انا للہ و انا الیہ راجعون، عدلیہ، قانون انصاف کے شعبے کی اہم شخصیت کا انتقال، عدلیہ اور قانون کے شعبے میں سوگ منایا جانے لگا،تفصیلات کے مطابق انتہائی افسوس کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ جسٹس (ر) سردار محمد اسلم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھناتی تحصیل کہوٹہ میں ساڑھے

4 بجے ادا کی جائے گی۔جسٹس سردار محمد اسلم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس تھے۔ وہ ایک ممتاز وکیل ، اور قانونی برادری کے ایک انتہائی معزز اور معروف ستون تھے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close