کورونا وائرس، پاکستان میں اس وقت کتنے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت کیسی ہے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مہلک وار تاحال جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں کورونا کے ایک ہزار579نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 46افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں اس وقت 298مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ملک میں فعال مریضوں کی

تعداد 53ہزار662 ہے جب کہ دولاکھ 4ہزار 276مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے کل 22,559 ٹیسٹ کیے گئے جس کے ساتھ ملک میں اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 1,721,660 ٹیسٹ ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close