اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئےسیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے منصفانہ الیکشن کراکے
عوامی نمائندہ اہل حکومت لائی جائے۔انہوں نے کہانئے انتخابات کے علاوہ دیگر آپشن غیرحقیقی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی حکومت میں کون آئے گا کہاں سے آئے گا،؟صرف مسلم لیگ ن کے پاس ایسی اقتصادی ٹیم ہے جو ڈیلیور کرسکتی ہے۔ن لیگ صرف نوازشریف کے نظریے پر قائم ہے،نئی مسلم لیگ بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں کو بھی احساس کرناچاہیے کہ ان کیلئے صرف زندہ باد ہو۔یہ نئے مسودے سے اتھارٹی کو وزیراعظم سے بھی بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔حکومت دانستہ قومی اداروں کو ہر چیز میں دھکیل رہی ہے۔انہوں نے کہا ہم نے 28 ارب ڈالر کے منصوبے بغیرسی پیک اتھارٹی کے بنائے۔احسن اقبال کے مطابق کپتان کے وژن نے ملک کا جو حال کیا وہ سامنے ہے۔انہوں نے کہا دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہونا خوشی کی بات ہےہم نے بھاشا ڈیم کیلئے 124 ارب روپے سے زمین حاصل کی،ایم ایل ون کیلئے 6 ارب رکھے اس طرح منصوبہ197 سال میں مکمل ہوگا، ہم منصوبےکی کامیابی کیلئےدعاگوہیں،مگرتحفظات ہیں کہ یہ منصوبہ مکمل نہیں کرسکیں گے۔ڈیم کیلئے پی ایس ڈی پی میں صرف16 ارب رکھے جو طے رقم سے بھی 12 ارب کم ہیں۔ہمیں خدشہ ہے بھاشا ڈیم منصوبے کی فنانشل کلوزنگ نہیں کی گئی۔خدشہ ہے کہ بھاشا ڈیم دوسرا نیلم جہلم بن کر معیشت کو نہ کھا جائے۔انہوں نے کہا ن لیگ کےدورمیں ترقیاتی بجٹ1 ہزار ارب تھا، اب ساڑھے 5 سو ارب روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں