سینئر صحافی حامد میر کو کن ممالک نےشہریت کی آفر کی لیکن انہوں نے ٹھکرا دی، پہلی بار حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )اینکر پرسن حامد میر نے بتایا ہے کہ انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد دوہر ی شہریت کی آفر ٹھکرادی۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاروق ستار نے کہا کہ تاریخ؛ جب 8 سالہ جلاوطنی میں میرے پاس موقع تھا ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کالیکن ایسا نہیں کیا، جنوری 1986 میں مارشل لا اٹھنے

کے بعد فروری 1986 کو پاکستان پہنچنے والا پہلا فرد تھا جو کسی یورپین ملک کا ریفیوجی سٹیٹس چھوڑ چھاڑ کر محنت کش عوام کی جدوجہد میں حصہ لینے واپس آیا۔اس پر حامد میر نے کہافاروق بھائی ہم نے آپکے نقش قدم پر چلتے ہوئے سب سے پہلے 2006 میں ایک غیر ملکی چینل میں نوکری کی آفر ٹھکرائی 2007 میں مشرف نے پابندی لگائی تو ایک یورپی ملک میں سیاسی پناہ کی پیشکش ہوئی ان کا بھی شکریہ ادا کیا 2014 میں قاتلانہ حملے کے بعد بھی غیرملکی شہریت کی آفر ٹھکرانے پر فخر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں