وزیراعظم سستا گھر ہاوسنگ سکیم کے تحت پلاٹوں کی تقسیم ، قبضہ کب دیا جائیگا؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم سستا گھر ہاوسنگ سکیم کے تحت حضرو میں 600 سستے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔مقامی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق 400 کنال پر مشتمل اسکیم میں 3 مرلے کے 400 پلاٹ بے گھر لوگوں کو دیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم میں بے گھر لوگوں کو 5 مرلے کے 200 پلاٹ بھی فراہم

کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر امین اسلم اور معاون خصوصی زلفی بخاری آج اسکیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔سستا گھر اسکیم میں حکومت اپنے وسائل سے بجلی، گیس سپلائی، سڑکیں بنائے گی۔حکومت سیوریج سسٹم سمیت اسکیم میں ڈیولپمنٹ پر 7 کروڑ روپے خرچ کرے گی، بے گھر افراد کو سستے پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔ قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر شہری 5 سال میں بلاسود قسطیں ادا کریں گے، صرف پہلی دو اقساط ادا کرنے پر گھر بنانے کے لیے پلاٹ کا قبضہ دیدیاجائے گا۔حکومت گھروں کی تعمیر کے لیے بھی بینکوں سے قرض لینے میں معاونت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں