تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ، کتنے اراکین قومی اسمبلی عمران خان کیخلاف ن لیگ کیساتھ جا ملے؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی ایم این اے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو چاہتے ہیں کہ عمران خان سے جان چھڑائی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر الحسن نے کہا کہ مائنس ون کی حمایت ضرور کی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ

فیصلہ کن تحریک کیلئے آگے بڑھا جائے، پنجاب کے حالات مزید انتظار کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ وہ مائنس ون کی نہیں بلکہ فیئر الیکشن کی بات کرتے ہیں تاہم اگر مائنس ون کی بات ہوئی تو اس کی حمایت ضرور کریں گے۔ عمران خان ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں