کراچی: (پی این آئی)کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے جیالے بھی میدان میں آ گئے، کے الیکٹرک کے مالک عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے الیکشن میں فنڈ دیئے، اس لیے وفاق کا رویہ نرم ہے، الزام عائد کر دیا، لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی۔ پریس
کلب کے باہر کارکنوں نے کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرہ کیا۔کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن مہم میں عارف نقوی نے تحریک انصاف کو فنڈنگ کی، اسی لیے وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو کچھ نہیں کہتی۔وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا جبکہ اس مد میں اربوں روپے ہضم کر چکی ہے۔ کے الیکٹرک کو سبق پاکستان پیپلزپارٹی سکھائے گی۔ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں