نواز شریف کا اصل وژن کرپشن تھا، خدشہ ہے کہ لیگی رہنما پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے کا کریڈٹ بھی علامہ محمد اقبال کے بجائے نواز شریف کو نہ دے دیں، پی ٹی آئی کے لیڈر کی کڑی تنقید

اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف کا اصل وژن کرپشن تھا، خدشہ ہے کہ لیگی رہنما پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے کا کریڈٹ بھی علامہ محمد اقبال کے بجائے نواز شریف کو نہ دے دیں، پی ٹی آئی کے لیڈر کی کڑی تنقید، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سابق

وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا اصل وژن کرپشن تھا۔ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے لیپ ٹاپ اسکیم کے نام پر خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ن لیگی رہنما پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے کا کریڈٹ بھی علامہ محمد اقبال کے بجائے نواز شریف کو نہ دے دیں۔اس سے قبل عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حکومت کا وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑی آوٹ کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ عثمان بزدار کی تو کوئی کارکردگی ہے ہی نہیں ، جس چیز کا سِرے سے وجود نہیں اس کے اچھے یا برے ہونے کا کیا جواز ہے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جس منصوبے کو بزدار کا وژن قرار دیا گیا وہ شہباز شریف کا وژن تھا اور اس کا 70 فیصد کام مکمل تھا، حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگار ہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close