حقیقت میں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان وزیراعظم عمران خان دے رہے ہیں، لنگر خانے، صحت کارڈ اور سستے گھروں کیلئے مراعات پہلی مرتبہ دی گئیں ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)حقیقت میں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان وزیراعظم عمران خان دے رہے ہیں، لنگر خانے، صحت کارڈ اور سستے گھروں کیلئے مراعات پہلی مرتبہ دی گئیں ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر کا دعویٰ، وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے روٹی

کپڑا، اور مکان پر سیاست ہوتی رہی۔حضرو میں سستا گھر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم نے لنگر خانے اور 200 ارب کا احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ملک امین اسلم نے کہا کہ عمران خان نے صحت کارڈ اور سستے گھروں کے لیے بڑی مراعات دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان وزیراعظم عمران خان دے رہے ہیں، اور ان کے منصوبے پایہ تکمیل تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ملک اسلم نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہاتھ مافیا کے گریبان اور دوسرا غریبوں و بے سہارا افراد کے کندھوں پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں