سیاسی دروغ گوئی سے کام لینے والے یاد رکھیں، کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے، پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں، زلفی بخاری نے اپوزیشن کو جواب دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سیاسی دروغ گوئی سے کام لینے والے یاد رکھیں، کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے، پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں، زلفی بخاری نے اپوزیشن کو جواب دے دیا، وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کابینہ ارکان کی دہری شہریت پر موقف سامنے آگیا اور تنقید کرنے

والے لیگی رہنما سے کہا ہے کہ وہ پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں۔ذلفی بخاری کا موقف دہری شہریت پر اپوزیشن میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکے، نواز شریف وزیراعظم بننے کے بعد بھی اقامہ ہولڈر تھے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور احسن اقبال سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں۔ذلفی بخاری نے کہا کہ سیاسی دروغ گوئی سے کام لینے والوں سے کہوں گا کہ کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے، پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں