عثمان بزدار کا مضبوط ترین متبادل تیار کر لیا گیا، سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) عثمان بزدار کا بہت مضبوط متبادل تیار ہو چکا ہے، لیکن میں نام نہیں بتا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار حامد میر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں عثمان بزدار کا متبادل تیار ہو چکا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی نام نہیں

بتا سکتا، لیکن جس دن اشارہ ہو گیا، اس دن وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ممکنہ طور پر اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں بھی اس متبادل کی حمایت کر دیں گی۔تجزیہ نگار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے علاوہ جو متبادل تیار کیا گیا ہے، اس شخص کو پاکستان تحریک انصاف کے لوگ بھی پسند کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کے حوالے سے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کو تبدیل کرنے کے بعد کچھ نام بھی زیرغور ہیں۔تاہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کی تردید کر دی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔ کچھ عرصے سے اس طرح کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ عثمان بزدار کی پارٹی میں بھی شدید مخالفت پیدا ہو گئی ہے، کچھ وفاقی وزراء ان سے خوش نہیں ہے، اس لئے انہیں تبدیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ منظرعام پر نہیں آیا۔لیکن اب سینیئر تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا بہت مضبوط متبادل تیار ہو چکا ہے، لیکن میں نام نہیں بتا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close