وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لاہور، واپسی کے بعد رات 11بجے کمشنر لاہور اور سیکرٹری سروسز کو تبدیل کر دیا گیا، کمشنر نے 3روز پہلے اور سیکرٹری سروسز نے ایک ہفتہ پہلے چارج لیا تھا

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لاہور، واپسی کے بعد رات 11بجے کمشنر لاہور اور سیکرٹری سروسز کو تبدیل کر دیا گیا، کمشنر نے 3روز پہلے اور سیکرٹری سروسز نے ایک ہفتہ پہلے چارج لیا تھا، کمشنر لاہور آصف لودھی اور سیکرٹری سروسز ڈاکٹر شعیب اکبرکو تعیناتی کے ایک ہفتہ بعد ہی تبدیل

کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور آصف لودھی نے تین روز قبل ہی چارج لیا تھا جب کہ سیکرٹری سروسز ڈاکٹر شعیب اکبر کو ایک ہفتہ قبل ہی تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شعیب وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور آصف لودھی اسپیشل سیکرٹری رہ چکے ہیں اور دونوں افسران وزیراعلیٰ بزدار کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو وزیر اعظم کی روانگی کے بعد رات 11 بجے تبدیل کیا گیا۔افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور دونوں کو وفاق میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close