کراچی: (پی این آئی)سندھ میں دس سال کی عمر کے کتنے ہزار بچے کورونا سے متاثر ہوئے؟ 12سے 13سال کے متاثرہ بچوں کے پریشان کن اعداد شمار بھی آ گئے، حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبے میں دس سال تک کی عمر کے تین ہزار 249 بچے کورونا سے متاثر ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وبائی وار بچوں پر بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ 12 سے 13 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے۔مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 554 مرد اور خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ تاہم وبائی انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں