باکمال لوگ، لاجواب سروس ،پی آئی اے کی ائر ہوسٹس کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس موجود، ائر ہوسٹس نے لائسنس کیسے حاصل کیا؟ اب تک جعلی ثابت ہونے والے پائلٹس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)باکمال لوگ، لاجواب سروس ،پی آئی اے کی ائر ہوسٹس کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس موجود، ائر ہوسٹس نے لائسنس کیسے حاصل کیا؟ اب تک جعلی ثابت ہونے والے پائلٹس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 7 پائلٹس اور ایک ائیر ہوسٹس کا لائسنس

منسوخ کر دیا گیا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹس میں 5 فرسٹ آفیسر اور 3 کپتان شامل ہیں۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ جن سات پائلٹس اور ایک ائیرہوسٹس کا لائسنس منسوخ ہوا ہے، ان تمام افراد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس تھا۔جن پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیاگیا ہے ان میں کیپٹن یحیٰ مصورسندیلہ، کیپٹن علی حسن یزدانی اور کیپٹن طلحہ احمد خان کے علاوہ فرسٹ آفیسرز ثقلین اختر، محمدعزیز جاوید، وسیم اختر اور سید سلیم علی شامل ہیں جب کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شمائلہ مجید کا کمرشل پائلٹ لائسنس بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تما م لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کیے جانے کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ مشکوک ہونے کی بناء پر پی آئی اے کے 93پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے جب کہ 34پائلٹس کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر لائن کی طے شدہ پالیسی کے تحت غلط ذرائع سے لائسنس حاصل کرنے والے تمام پائلٹس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close