عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ ”آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا“ ن لیگی لیڈر نے وزیر اعظم عمران خان کو انہی کی کہی ہوئی بات یاد کرا دی، دوہری شہریت والوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ

لاہور: (پی این آئی)عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ ”آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا“ ن لیگی لیڈر نے وزیر اعظم عمران خان کو انہی کی کہی ہوئی بات یاد کرا دی، دوہری شہریت والوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو

غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج کردیا، مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ”آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا“۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفی لیں، عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ ”یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں۔آپ نے ہی کہاتھا کہ ”اگر آپ کے پاس دوسری ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے“ مگر اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں ؟عمران صاحب آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھا رکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں، 23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close