وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے اثرات، پنجاب کابینہ میں رد و بدل شروع، وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو منصب سے ہٹا دیا گیا، وزیر اعلیٰ نے کیوں ایسا فیصلہ کیا؟

لاہور: (پی این آئی)وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے اثرات، پنجاب کابینہ میں رد و بدل شروع، وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو منصب سے ہٹا دیا گیا، وزیر اعلیٰ نے کیوں ایسا فیصلہ کیا؟، اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، ان کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی۔پنجاب کابینہ سے ایک اور وزیر فارغ، اسد

کھوکھر کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور وزیر بننے کے باوجود کوئی محکمہ نہیں دیا گیا تھا۔ اسد کھوکھر کو چند ماہ قبل ہی جنگلی حیات کا قلمدان سونپا گیا تھا تاہم اب انہیں وزارت کے منصب سے ہٹا دیا گیا ہے۔اسد کھوکھر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وزارت سے خود استعفی دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close