لاہور: (پی این آئی)وزیر اعظم کے اعتماد نے بزدار میں جان ڈال دی ، عیدالاضحی پر خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، کورونا کب تک رہے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا، عثمان بزدار کی وارننگ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے
کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے، عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائے گی، عوام عمل درآمد یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کیلئے جاری ایس او پیزپر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، کورونا کب تک رہے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں