شہباز شریف نے ایک پاپڑ والے کا اکاؤنٹ دو نمبری کے لیے استعمال کیا، ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر قوم کان نہیں دھرے گی، پی ٹی آئی کے دو بڑے لیڈروں کی آپس میں گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف نے ایک پاپڑ والے کا اکاؤنٹ دو نمبری کے لیے استعمال کیا، ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر قوم کان نہیں دھرے گی، پی ٹی آئی کے دو بڑے لیڈروں کی آپس میں گفتگو، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق

نہیں پڑے گا، وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہر حال میں پورا کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے لاہور میں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے ملاقات کی۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر قوم کان نہیں دھرے گی، کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹا ہوا مال بچانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی غلطیوں کا ازالہ اور نمود ونمائش کے بغیر کام کررہی ہے۔اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک پاپڑ والے کا اکاؤنٹ دو نمبری کے لیے استعمال کیا، وہ اپنے وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close