وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پوراکردیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سفری مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کوواپس لائے ہیں۔اب تک 2 لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کوواپس لائے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حکومت ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر معید یوسف نے کورونا کے تناظر میں بیرون ممالک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں 70 ملکوں سے دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور انکے دکھ درد کا احساس ہے صوبائی حکومت صوبائی وسائل کو بروئے کار لارہی ہے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو وہاں سے باعزت لایا جارہاہے اور ان تمام افراد کو اپنے آبائی اضلاع میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close