عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہ رہے تو آپ بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے،عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تو کس نے انہیں یہ پیغام پہنچایا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) گزشتہ کچھ روز سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیر اعلی پنجاب کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔آج وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا اہم دورہ کیا تو تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب اور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ

کھل کر کام کریں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ عثمان بزدار کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔کچھ لوگوں نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے بعد بھی حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جسکی وجہ سے وزیر اعلی بنے ہیں انہوں نے ضد کی ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلی رہیں گے۔ہماری اطلاع کے مطابق جب وزیر اعظم بلوچستان کا دورہ کرنے گئے تھے جنہوں نے انہیں وزیراعظم بنایا انہوں نے کہا کہ اگر عثمان بزدار وزیراعلی نہیں رہیں گے تو آپ بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چاہے جتنے مرضی ادارے ان کے خلاف باتیں کر لیں جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں تب تک عثمان بزدار وزیراعلی رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل برؤے کارلائے۔مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاہ عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتےرہناہوگا، پنجاب حکومت نےاپنےاخراجات میں واضح کمی کی ہے۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں نئے شہر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لاہورکےشمال میں جدیدشہربسانےکیلئےاتھارٹی قائم کی، اتھارٹی نیاشہر بسانےکیلئےکام کرے گی، نیاشہردبئی کی طرزپربسایاجائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close