میٹرو بس پر سفر کرنیوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مراد سعید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میٹرو 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے ، چین سے آلات بروقت آنے کی صورت میں منصوبہ اگلے ماہ اگست میں مکمل ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے مکمل ہے تاہم ریسٹ ایریاز کی عدم تکمیل اور

موٹروے پولیس کی عدم فراہمی کی بناء پر اسے کھولنے میں تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد میٹرو 95 فیصد مکمل ہے اگر چین سے آلات بروقت آگئے تو یہ اگست میں مکمل ہو جائے گی۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اژندو روڈ صوبائی ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کا ہے۔ ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے ضمنی سوال کے جواب میں مراد سعید نے کہا کہ ملتان سے سکھر موٹروے وقت سے پہلے مکمل ہوئی۔ریسٹ ایریا کی عدم تکمیل او یو سی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ کھولنے میں تاخیر ہوئی۔ ریسٹ ایریا کی تکمیل کے بعد ملتان سکھر موٹروے کھول دیا جائے گا۔ ریاض پیرزادہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو کے لئے چین سے آلات آنے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ یہ 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ چین سے آلات آئے تو یہ اگست میں مکمل ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close