پٹرول کی قلت کا خطرہ ٹل گیا، حکومت کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پٹرول کی قلت کا خطرہ ٹل گیا، حکومت کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان،وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسلام

آباد میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری آئل اینڈ ٹینکرز ایسوسی ایشن شعیب اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول پمپس کو تیل کی سپلائی فوری شروع ہو جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے زیادہ تر مسائل حل کر دیے ہیں، جبکہ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال ختم کردی ہے۔شعیب اشرف نے بتایا کہ آئل ٹینکرز کے کیو سسٹم کا معاملہ حل کر دیا گیا۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے اور ود ہولڈنگ ٹیکس پر ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) سے مذکرات ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close