لاہور (پی این آئی) روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، توانائی کے نئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کی امپورٹ پر انحصار کم کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت
کے حوالے سے رشین ٹی وی کی جانب سے خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں صرف ایک ماہ کے دوران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیل و گیس کے 6 نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ذخائر خیبرپختونخواہ اور سندھ میں دریافت ہوئے۔ ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت کیے گئے۔ ان ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے۔ ان نئے دریافت شدہ ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز گھوٹکی میں گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو مزید کچھ علاقوں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے۔ نئے ذخائر کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں