کورونا وباء کے دباؤ میں کمی کے حوالے سے سرکاری بیان جاری ہو گیا، اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سے جلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وباء کے دباؤ میں کمی کے حوالے سے سرکاری بیان جاری ہو گیا، اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سے جلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر

قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ظفر مرزا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کرونا کے حوالے سے ردعمل دُنیا میں بہترین رہا،ہم نے جلد اقدامات اُٹھائے جس سے پہلا کیس تاخیر سے رپورٹ ہوا،کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز،ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کیاگیا،این سی او سی کے قیام سے وبا کو کنٹرول،مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایاگیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا،ماضی میں پی ایم ڈی سی کرپشن،نااہلیت کا گڑھ رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں اصلاحات کی کوششیں جاری ہے،سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں،تمام سرکاری اسپتال حکومتی سرپرستی میں ہی چلیں گے، اسپتالوں میں انتظامی امور،فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں،ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پرحل نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close