نواز شریف کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے، ری ٹرائل ہوبھی گیا تو نواز شریف احتساب عدالت میں کھڑے نظر آئیں گے، مائنس ون وفاق میں ہو گا، نہ پنجاب میں، حکومت کے ذمہ دار لیڈر نے صورتحال کی وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے، ری ٹرائل ہوبھی گیا تو نواز شریف احتساب عدالت میں کھڑے نظر آئیں گےمائنس ون وفاق میں ہو گا، نہ پنجاب میں، حکومت کے ذمہ دار لیڈر نے صورتحال کی وضاحت کر دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ مائنس ون وفاق اور نہ ہی پنجاب میں ہوگا، مائنس ون خواہشات پر نہیں ہوتا۔ نواز شریف کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے، نواز شریف کی ری ٹرائل ہوبھی گیا تو احتساب عدالت میں کھڑے نظر آئیں گے۔ عزیر بلوچ کا معاملہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی ہے، 158افراد کے قتل کا حساب سندھ حکومت کولینا ہے، کے الیکٹرک کا معاملہ بے ضابطگی کا نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close