شریف برادران اصلی مسلم لیگی نہیں ہیں بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں، ناراض ن لیگی رہنما کھل کر میدان میں آگئے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ شریف برادران اصلی مسلم لیگی نہیں ہیں بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں۔قیادت سے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کھل کر میدان میں آگئے، کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نواز کو لاہور گروپ نے گھیرا ہوا ہے۔

شہباز شریف میں برداشت کا مادہ ہی نہیں ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف ہم سے ملنا ہی گوارا نہیں کرتے تھے۔ شریف برادران اصلی مسلم لیگی نہیں ہیں بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں۔نشاط ڈاہا نے کہا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ قیادت سے ناراض دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انتہائی ملنسار شخصیت ہیں۔لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پیسے لے کر عشائیہ دینے کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ سمیع اللہ خان نے جو الزامات لگائے ہیں وہ ثابت ہو جائیں تو پنجاب اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close