عید الاضحٰی کیسے منائی جائے ؟وزیراعظم عمران خان نے عید پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے عید پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عید قرباں کے قریب آتے ہی اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہیں گزشتہ عید کی طرح ہمیں بدترین حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم اس حوالے سے اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پیغام

جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے قوم کو بتایا ہے کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں سے ہے جہاں کورونا کے اثرات کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، خصوصاََ ہمارا صحت کا نظام بہتر ہو گیا ہے اور اموات کی شرح میں بھی کمی آگئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مثبت رجحان اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اس مثبت رجحان کو جاری رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانا ہو گی تا کہ گزشتہ عید جیسی غلطی دوبارہ نہ ہو، تاہم اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عید پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اس عید کو سادگی سے منائیں، عید الفطر کے موقع پر ہم نے کوتاہیاں کی تھیں جس کی وجہ سے ہمیں کورونا کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب اس عید پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں لیکن اب اس کے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 57ہزار 914ہوگئی جبکہ مزید چالیس مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5426تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی،اسی طرح کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close