کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت نے بازار اور مارکیٹیں کھولنے کے اوقات کار میں اضافہ کردیا، عید الضحیٰ کے پیش نظر 30 جولائی تک مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت ہے، محکمہ داخلہ نے وقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے عیدالضحیٰ کے
موقع پر لوگوں کو خریداری اور کاروباری افراد کے بزنس کو دیکھتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے۔بلوچستان میں 30جولائی کی رات تک مارکٹیں اور بازار رات 10بجے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم اس دوران جمعہ کے روز تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں بند ہوں گی اور لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 83 ہزار737مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2085 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 49کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 70ہزار 787 مریض کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 10574، پنجاب کی7368، کے پی کے کی2303، اسلام آباد کے 2861، بلوچستان کے 289، گلگت بلتستان کے 124 اور آزاد کشمیر کے 388ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 323 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ59ہزار998 ہے ، اب تک ملک بھر میں کورونا سے 5 ہزار475 اموات ہوچکی ہیں جن میں سندھ کی1922، پنجاب کی2059، کے پی کے 1124، اسلام آباد کی157، بلوچستان کی128، گلگت بلتستان کی 39اور آزاد کشمیر کی46 اموات شامل ہیں۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2939کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں