تھوڑا سا موٹاپا شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین کا خوفناک دعویٰ

روم(پی این آئی) اٹلی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ تھوڑا سا موٹاپا شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔اٹلی کے ماہرین نے مٹاپے اور کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق کا معلوم کرنے کے لیے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج یورپین جنرل آف اینڈور ائنولوجی میں شائع کیے گئے۔اٹلی کی

الما میٹر اسٹڈورم یونیورسٹی آف بولونگا کے ماہرین نے سانٹ اورسولا ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا ڈیٹا جمع کیا اور پھر اس پر تحقیق کی۔ماہرین نے تحقیق کے دوران 482 مریضوں کی صحت کا جائزہ لیا۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جن کا باڈی ماس انڈیکس 30 ہے ان کو کرونا کی صورت میں سانس لینے میں زیادہ دشواری ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسے مریض جن کا بی ایم آئی 35 تھا ان کی کرونا سے موت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close