عید سے قبل “بونس” دینے کا اعلان، ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بزرگ پنشنرز کو عید سے قبل “بونس” دینے کا اعلان، ای او بی آئی پنشنرز کو عید سے قبل 8500 روپے کی بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے پنشن اور 3 ماہ کے واجبات کی مد میں 14 ہزار 500

روپے ادا کیے جائیں گے۔ چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے بتایا کہ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے ایک پنشن اور واجبات ادا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلے 8500 پنشن اور 6000 روپے واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز یوٹیلٹی اسٹور سے 10 فیصد رعایت پر آٹا، چینی، چاول ، گھی اور دالیں خرید سکیں گے۔ جبکہ پنشن گھر پہنچانے اور پنشنرز انشورنس پر بھی کام ہورہا ہے۔ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن دو سال میں مکمل ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگست سے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اب بزرگوں کو اگست کے ماہ سے کم از کم 8500 روپے کی پنشن ملے گی۔ ای اوبی آئی پنشنرز کو واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جبکہ رجسٹرڈ پنشنرز کو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پنشن ملے گی۔ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ اپریل، مئی اور جون کے بقایا جات کی مد میں دیے جائیں گے۔ یہ تمام بقایاجات پہلے اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جانے تھے، تاہم اب عید سے قبل ہی ادا کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close