ڈالر کو 180روپے پر پہنچانے کا منصوبہ ،آئی ایم ایف لالی پاپ دے گا اور ۔۔۔ تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اخراجات کم کرنے کا کہا،حکومت نے سرکاری ملازمین کو55سال میں ریٹائر کرکے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا،حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ آج کھل کے بتا رہا رہوں کہ ڈالر 180روپے تک جائے گا،آئی ایم ایف صرف لالی پاپ دے گا۔

جمعہ کو اجلاس کے دور ان توجہ دلاؤ نوٹس پر سینیٹر میر کبیر محمد شاہی نے کہاکہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے حوالے سے شرائط رکھی تھی،ان شرائط پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فنانس ڈویژن نے پنشن اور انکریمنٹ میں کمی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے،سرکاری ملازمین ساٹھ سال کی عمر میں ہی ریٹائر ہونگے،اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو پارلیمنٹ نے ہی فیصلہ کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ریاست کسی شہری سے دیانتداری کی توقع رکھتی ہے تو کم از کم بنیادی ضرورت مہیا کرے،ہم سول سروس ریفارمز کی طرف جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں