کرونا وائر س ،عیدالاضحی پر قربانی ترک کی جا سکتی ہے یا نہیں ؟ علمائے کرام نے شرعی مسئلے کا حل بتا کرعوام کیلئے آسانی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کرونا وائرس کی وجہ سے عید الاضحی پر قربانی کا ارادہ ترک کرنے والا شخص گناہ کا شکار ہو گا یا نہیں ؟ سوال کے جواب میں علماء کرام نے بتایا ہے کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیرضرور اختیار کرنی چاہیں ۔ تاہم اس درجہ مبالغہ کرنا کہ شرعی احکام کو ترک کردیا جائے، شعائر اسلام کی صورت مسخ کی جائےایسا کرنا

بالکل جائز نہیں۔ اگر آپ کے لیے اپنے گھر میں قربانی کا اہتمام ممکن نہیں ہے تو کسی جگہ اجتماعی قربانی میں حصہ لے لیں ،لیکن صاحب نصاب ہونے کے باوجود قربانی نہ کرنے سے شدید گناہ گا ر ہوں گے۔ رسول اللہ ﷺنے ایسے شخص پر جو وسعت کے باوجود قربانی نہ کرے، شدید ناراضی کا اظہار فرمایا ہے اور اسے عید گاہ کے قریب آنے سے بھی روک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close