قواعد پر عملدرآمد کے ساتھ حکومت کا محرم کی مجالس اور جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)قواعد پر عملدرآمد کے ساتھ حکومت کا محرم کی مجالس اور جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ، حکومت نے محرم الحرام کے دوران قواعد وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے اور احتیاطی تدابیر کیساتھ مجالس اور جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف

علوی اور ممتاز شیعہ علمائے کرام کے درمیان اجلاس میں قواعد وضوابط کو حتمی شکل دی گئی۔صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے رمضان المبارک اور عیدالفطرکے موقع پرعلما اور مشائخ کے تعاون کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہ ایک بار پھر اسی طرح کا تعاون کیا جائے گا۔بعد ازاں ایک بیان میں مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت نے قواعد وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے اور احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے ساتھ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس اور مجالس منعقد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاویز کی روشنی میں متفقہ ایس او پیز وضع کر لئے گئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے منظوری کے بعد انہیں صوبوں اور علماء کرام کو بھیجا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close