اسلام آباد(پی این آئی)بجلی چوری روکنے کے لئے ملک بھر میں موثر نظام کرنے کے ساتھ بجلی چوری روکنے کی مہم شروع، سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری روکنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔توانائی کے وزیر عمر ایوب نے وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم کار
کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کے نقصانات پر قابو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی نقصانات کم کرنے کے لئے ترسیل اور تقسیم کے بنیادی ڈھانچوں کی بحالی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لئے حکومت ایک نظام متعارف کرا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں